مونڈکاروڈ پر پولیس نے یوٹیلٹی سٹورز کے سامان سے بھراٹرک چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی

11:33 PM, 8 May, 2021

مظفرگڑھ، مونڈکا روڈ پر پولیس نے چھاپہ مار کر یوٹیلٹی اسٹورز کے سامان سے بھرے ٹرک کی چوری کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق  لاکھوں روپے مالیت کا سامان یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر سپلائی کرنے کیلئے ٹرک پر لوڈ کروایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مونڈکا روڈ پر ٹرک ڈرائیور اور عملے کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کا سامان چوری کرکے رکشے پر لوڈ کیا جارہا تھا ۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سامان یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں