پیرس، فرانس کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ انتہا پسند قرار دیئے جانے والے مہاجرین کو ملک بدر کردیا جائےگا۔
مقامی میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانا نے کہا کہ فرانس میں امن عامہ کے خلاف جرائم اور انتہا پسند سمجھے جانے والے غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں سے ان کا رہائشی اجازت نامہ واپس لےلیا جائے گا،اس کے علاوہ انہیں ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس سلسلے میں پہلی بار فرانس کی ریفیوجی ایجنسی کواحکامات جاری کیے گئے ہیں۔دائیں بازو کے سیاستدان،جرائم اور امیگریشن پر سخت مؤقف رکھنے والے جیرالڈ ڈرمانا نے کہا کہ فرانس کی پالیسی واضح ہےکہ فرانس غیر ملکیوں کو اس بات پر پرکھتا ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں نا کہ وہ کون یا کیا ہیں ؟