لاہور، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے ننگے پاؤں مقدس سر زمین پر حاضری دینے کے عمل کو قابل تعریف قرار دیدیا۔
ننگے پاؤں مقدس سرزمین پر حاضری دینا ایک اعزاز ہے۔ ہم تو مانگتے ہی اسی در سے ہیں اور یہ ہی در ہمارے لیے مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے۔ زندگی اگر سو دفعہ بھی یہ اعزاز بخشے تو ہمیشہ ننگے پاؤں حاضری دوں در خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر۔ یہ عمل قابل تعریف ہے ۔ pic.twitter.com/p7pIYoaAGP
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) May 8, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ ننگے پاؤں مقدس سرزمین پر حاضری دینا ایک اعزاز ہے۔ ہم تو مانگتے ہی اسی در سے ہیں اور یہ ہی در ہمارے لیے مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے لکھا کہ زندگی اگر سو دفعہ بھی یہ اعزاز بخشے تو ہمیشہ ننگے پاؤں حاضری دوں در خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر۔ یہ عمل قابل تعریف ہے ۔