بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ  کو 10 مئی شام 6 بجے تک چلنے کی اجازت مل گئی

09:21 PM, 8 May, 2021

لاہور،پنجاب حکومت  نے بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ  10 مئی شام 6 بجے تک چلانے کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں کورونا کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون راجہ بشارت، وزیرصحت یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کوروناکا پھیلاؤ روکنے، ویکسینیشن سینٹرزکی تعداد کو بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔جبکہ اجلاس میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی کی شام 6 بجے تک اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

راجہ بشارت کے مطابق 10 مئی شام 6 بجے سے 15 مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی۔

مزیدخبریں