دوحا،کورونا کی جنوبی افریقی اور برطانوی اقسام کے خلاف فائزر ویکسین 75 فیصد تک مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
قطر میں کی گئی تحقیق کے مطابق اب تک کے شواہد ثابت کرتے ہیں کہ موجودہ کورونا ویکسینز دیگر اقسام کو روکنے میں 75 فیصد کامیاب ہو سکتی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں جن افراد کو فائزر کے 2 ڈوز لگے ان میں جنوبی افریقا اور برطانوی اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ 75 فیصد کم ہو گیا۔
پانچ مئی کو نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ آر این اے ویکسینز ان پریشان کن اقسام کے خلاف اب تک کا سب سے طاقتور ہتھیار ہیں۔
اس حوالے سے موڈرنا ویکسین کا دوسرا یعنی بوسٹر شاٹ بھی ان اقسام کے خلاف مؤثر پایا گیا ہے۔