نامعلوم افراد کی فائرنگ سے (ر) کرنل ہلاک ہوگیا

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے (ر) کرنل ہلاک ہوگیا
سورس: photo

اسلام آباد: تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں حساس ادارے کے سابق آفیسر کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پمز ہسپتال منتقل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) طارق قریشی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ان کی لاش واش روم میں پڑی تھی۔

طارق قریشی کا ملازم، گاڑی اور دو موبائل فون بھی غائب ہیں جن کا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ مقتول کے ساتھ ان کی منہ بولی بیٹی بھی رہتی تھی ۔ مقتول کے بیٹے صادق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس ٹیم وقوعہ کی ہر پہلو پر تفتیش عمل میں لا رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔