شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا مصدقہ عدالتی حکم متعلقہ اداروں کو ارسال

03:33 PM, 8 May, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے کا مصدقہ عدالتی حکم متعلقہ اداروں کو بھجوادیا گیا ہے۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے مصدقہ تحریری حکم نامہ کی کاپی وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ یہ تحریری حکم نامہ شہباز شریف کی لیگل ٹیم کی موجودگی میں ہائیکورٹ کی ڈسپیچ برانچ کے ذریعے متعلقہ اداروں کوبھجوایاگیا۔
شہبازشریف کے وکلا نے عدالتی حکم ’میسنجر‘ کے ذریعے وزارت داخلہ کو بھجوانے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ تحریری حکم میں نہیں لکھا کہ حکم میسنجر سے بھجوایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کیلئے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم آج لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں