بھارت میں کورونا کی وبا خوفناک ہو گئی, 4191 افر اد ایک دن میں لقمہ اجل

08:57 AM, 8 May, 2021

نئی دہلی : بھارت میں  کورونا کی وبا خوفناک ہو گئی،ایک دن میں سب سے زیادہ ریکارڈچار ہزار ایک سو اکانوے افراد کوورنا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہوچکی ہے ، گزشتہ ماہ سے اس کی شد ت اتنی تیزی آئی ہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی دستیاب نہیں ہے ، سب سے زیادہ نئی دہلی متاثر ہوا ہے  ۔

انڈیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث گذشتہ روز چار لاکھ سے زیادہ افراد میں کووڈ کی تشخیص ہوئی جبکہ ریکارڈ 4191 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک بھی ہوئے۔ گذشتہ روز ملک میں 21 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 18 اعشاریہ چار فیصد رہی۔گذشتہ روز ملک میں 21 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین بھی لگائی گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی صورتحال ابتر دکھائی دے رہی ہے ۔  کورونا وائرس سے مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی ۔

24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 109 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.54 فیصد رہی ۔

ادھر ، خیبر پختونخوا میں ایک مسیحا وائرس کی نذر ہوگیا ، جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 66 ہوگئی ، صوبے میں تین روز کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح پھر سے 10.6 فیصد پر چلی گئی ۔

صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ۔تشویشناک صورتحال کے باعث اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن لگ گیا ، پبلک ٹرانسپورٹ ، بس اڈے بند رہیں گے ۔ حکومت نے ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 50 فیصد مسافروں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی ۔

مزیدخبریں