اسلام آباد  ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا

01:20 PM, 8 May, 2020


اسلام آباد :اسلام آباد  ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بھی کورونا ٹیسٹ کرا لیا ۔  سیکرٹری اسد کھوکھرمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بھی کورونا ٹیسٹ کرا لیا   تاہم ابھی رپورٹ کا انتظارہے۔

عدالتی حکام کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے اسٹاف میں شامل 6 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی ہیں۔

ان کے ریڈر عمران خان سمیت دیگرتمام عدالتی اسٹاف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی ہیں، چیف جسٹس کے عدالتی اسٹاف میں پی ایس تنویر، پی ایس لقمان، پی ایس سعید، پی اے آصف مغل اورقاصد جابر شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ملازمین کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں