لاہور:نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ شہادت کے درجے پر فائز ہونا چاہتی ہوں اور خدا کی ذات سے اس کی دعا بھی مانگتی ہوں،شہادت کا رتبہ پانے والے انمول اور خاص لوگ ہوتے ہیں اوریہ رتبہ یقینا خوش نصیب لوگوں کو ملتا ہے ۔
صوبیہ خان نے کہا کہ بچپن میں جب ٹی وی پر پاک افواج کودیکھتی تھی تو دل میں خواہش ہوتی تھی کہ میں فوجی افسر بنوں لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے اس خواہش کی تکمیل نہیں ہوسکی ۔
- انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میرے اندر شہادت کا جذبہ پختہ ہوتا گیا اور میری خواہش ہے کہ جب بھی مجھے موقع ملے تو میں اپنے ملک کےلئے جان دوں ۔
شہادت کا درجہ خوش نصیبوں کو ہی ملتا ہے اور خدا کی ذات سے دعا ہے کہ مجھے شہادت کا درجہ ملے ۔