امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماسک کیوں نہیں پہننا چاہتے

11:14 AM, 8 May, 2020

دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لوگوں کو ماسک استعمال کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

دنیا میں متعدد ممالک کے رہنما اور سیاست دان اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کو بھی ان کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے ماسک استعمال کرنے اور احتیاط برتنے کی کئی بار ہدایت کی گئی ہے تاہم وہ ماننے کو تیار نہیں۔امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے شہریوں اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن خود پہننے کو تیار نہیں۔ٹرمپ نے ماسک نہ پہننے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے فیس ماسک پہننے کا غلط مطلب لیا جائے گا اور ایسا کرنے سے انتخابات میں جیت کو نقصان بھی ہو سکتا۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اگر وہ ماسک پہنیں گے تو اس کا مطلب جائے گا کہ ان کی توجہ امریکہ کی معیشت بحال کرنے پر نہیں بلکہ خود کی ذاتی صحت پر ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا کہ انہیں لگتا امریکہ کے صدر کئی بار فیس ماسک کی مخالفت کر چکے ہیں۔کچھ دن قبل انہوں نے ماسک بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا تھا اور اس دوران بھی ٹرمپ نے فیس ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔صدر ٹرمپ ماضی میں بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں ماسک پہننا پسند نہیں اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کو اس وقت سخت نکتہ چینی کا نشانہ بننا پڑا تھا جب وہ عوام الناس کو ماسک پہننے کی تلقین کررہی تھیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ  اپنے دفتر میں ماسک پہن پر صدور، وزرائے اعظم، بادشاہ اور ملکہ کا استقبال نہیں کرنا چاہتے۔

مزیدخبریں