واشنگٹن:زمین سے تقریبا 780 نوری سال کے فاصلے پر واقع واسپ (WASP 79)بی نامی سیارے کا آسمان پیلاہے اور اپنے میزبان ستارے کے قریب ہونے کی وجہ سے اس کا اوسط درجہ حرارت 3000 ڈگری فارن ہائیٹ یا 1650 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔
ناسا کے مطابق واسپ 79 بی اپنے روشن میزبان ستارے کے بالکل قریب چکر لگاتاہے اور یہ مدارکا چکر زمین کے 3 اعشاریہ 7 دن میں مکمل کرتاہے، یہ اب تک دریافت کیا جانے والا سب سے گرم سیارہ ہے۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق واسپ 79 بی مشتری کے کل سائز کا 85 فیصد ہے لیکن اس کا نظام شمسی ہمارے سب سے بڑے سیارے سے ایک اعشاریہ سات گنا بڑاہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اس سیارے پرممکنہ طور پرلوہے کی بارش ہو سکتی ہے، سیارے کے ماحول کا مطالعہ چلی میں ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ اورمیجیلن Magellan II دوربین کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ یہ انہوں نے پہلی بار دیکھا ہے اس لیے انہیں واقعی یقین نہیں ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے
#/S