پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

10:40 AM, 8 May, 2020

لاہور: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی چیئرمین عاصم رضا، عبدالرؤف مختار اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ 


 چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون عبدالرؤف مختار کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت بڑھنے پر کیا جا رہا ہے، فلور ملز کو گندم خریداری کی اجازت نہیں دی جا رہی اور فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی بند ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 35 سے 40 روپے کا اضافہ ہو گا، حکومت فلور ملز کو گندم خریداری کی اجازت دے ورنہ آٹے کی قلت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
 

مزیدخبریں