اوول :پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی ، انگلینڈ کیساتھ کھیلے جانے پانچ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کنفرم کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اس میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔
خیال رہے کہ سرفراز احمد نے اپنی تمام تر توقعات پاکستانی باولرز سے وابستہ کر لی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باولنگ کے شعبے پر مسلسل کام جاری ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ کا کھیل بارش کی وجہ سے 47اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے ۔