اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تعیناتی سو فیصد میرٹ پر کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ رضا باقر نے ملک کی خاطر اپنی آئی ایم ایف کی بھاری بھرقم تنخواہ والی ملازمت کو ملک کی خاطر چھوڑ دیا اور اسٹیٹ بینک کی کم تنخواہ والی ملازمت کو ترجیح دی ۔
انھوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا ہے ، رضا باقر ایک تجربہ کار آدمی ہیں اور گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے بہترین انتخاب ہیں ۔