بلاول بھٹو سندھ حکومت کی مالی بے ضابطگیوں، خزانے پرڈاکا زنی کا جواب دیں، فردوس عاشق اعوان

06:16 PM, 8 May, 2019

اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول اندرون سندھ ایڈزسے متاثرہ افراد، خاندانوں اور سندھ حکومت کی مالی بے ضابطگیوں،صوبائی خزانے پرڈاکا زنی کا جواب سندھ کے عوام کو  دیں۔

تفصیلات کے مطابق ،معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کے بیان پررد عمل میں کہا کہ وفاق سے اربوں روپے ہضم کرکے ڈکارتک نہ لینے والے لوگ  بھی  آج  وفاق سے گلہ کررہے ہیں، لانچوں ،گھروں سے جو پیسانکلا وہ قوم کا پیسا ہے،واپس کرنا ہو گا۔ بلاول جواب دیں ان کااور ایان علی کامشترکہ اکاؤنٹ حسن اتفاق ہےتو نہیں۔ 

 

مشیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول اندرون سندھ ایڈزسے متاثرہ افراد، خاندانوں کو تسلی دینےجائیں اور سندھ حکومت کی مالی بے ضابطگیوں،صوبائی خزانے پرڈاکا زنی کا جواب سندھ کے عوام کو  دیں، آئی ایم ایف کے بارے میں پریشان نہ ہوں اپنا کام کریں، بھوک، بیماری ، بیروزگاری کو سندھ کے عوام پر مسلط کرنے کا جواب دیں۔ 

 

انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں ایک دوسر ے کو دھوکا دینے کی تاک میں رہتی ہیں جس جماعت کاپہلے داؤ لگ جائے پھر  دوسرا روتارہتا ہے۔ دونوں پھنس جائیں تو اکھٹے ہو جاتے ہیں۔  بے دردی سے قوم کولوٹنے والے آج مگرمچھ کےآنسو بہارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اعلٰی اداروں میں کام کرنے والے ذہین پاکستانیوں پرملک کے دروازے بندنہیں کیے جا سکتے ہیں،  عمران خان کے نئے پاکستان میں ٹیلنٹ کی قدرکی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل سے تعلق ہونے کے ناطے قوم کوآپ سے نئی سوچ کی توقع تھی، افسوس کہ آپ نے خود کو کرپشن کے دفاع پرمامور کر لیا، بھٹو کاوارث بننے کے لیے آپ کو کرپشن سے تعلق توڑنا ہو گا۔

مزیدخبریں