اسلام آباد : حکومت نے سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے ، اس سلسلے میں جلد کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ معاشی تعاون کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے ۔
ای سی سی نے وزارت صنعت اور نجکاری کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کی درخواست کو فوری طور پر منظور کر لیا ہے اور اس سلسلے میں جلد کارروائی شروع کی جائے گی ۔