لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کرنے والے جج کی تبدیلی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کرنے والے جج پر جابنداری کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمے کو دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
سیشن جج لاہور خالد نواز نے گلوکارہ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے میشا شفیع کے وکلاء سے کہا کہ اس جج کا نام بتا دیں جس پر اعتماد ہے۔
خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا جسے علی ظفر سے مسترد کرتے ہوئے گلوکارہ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔