ٹی 20 کے بعد ففٹی، ففٹی کی جنگ کا پہلا معرکہ آج ہو گا

11:01 AM, 8 May, 2019

لندن: ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان کی بڑی آزمائش آج سے شروع ہو گی، ٹی 20 کے بعد ففٹی، ففٹی کی جنگ کا پہلا معرکہ آج ہو گا۔

ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ٹیمیں شام پانچ بجے اِن ایکشن ہوں گی۔ سرد موسم میں گہرے بادلوں کے برسنے کی پیش گوئی ہے۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد افتتاحی ون ڈے جیت کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے ہیں پُر عزم ہیں۔ کپتان پانچویں نمبر پر کھیلیں گے۔

انگلش بلے باز ہوم گراؤنڈ پر مشکل ترین حریف ہیں ٹی ٹوئنٹی میچ میں سطحی بولنگ کرنیوالے پاکستانی بولرز کو ون ڈے میں سخت امتحان سے گزرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک 82 بار آمنے سامنے آئیں 31 بار شاہین جبکہ 49 بار انگلینڈ نے میدان مارا، دو میچز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

مزیدخبریں