داتا دربار دھماکا، وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب

10:30 AM, 8 May, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں داتا دربار کے قریب سڑک پر دھماکے کی مذمت کی ہے۔عمران خان کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی.

وزیراعظم کا غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کر دیے اور امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس بلالیا۔ اجلاس کچھ دیر بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ہوگا۔

مزیدخبریں