لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سپر ٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو نواز شریف کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے جیل حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وصول کر کے جیل منتقل کیا جائے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جیل حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق نواز شریف کو 7 مئی 6 بجے تک جیل منتقل نہیں کیا جا سکتا لیکن وہ جیل کے اوقات کار کے مطابق جیل نہیں آئے ہیں جس کے بعد کوٹ لکھپت جیل کا گیٹ بند کر دیا گیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی تجویز کے مطابق نواز شریف کو تھانہ رہداری پر منتقل کر کے 8 مئی 9 بجے کوٹ لکھپت تھانہ سے جیل منتقل کیا جا سکتا ہے۔