چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لے لیا

11:01 PM, 8 May, 2018

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست سامنے آگئی
 چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے پر 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا، جو ان کی سربراہی میں اتوار کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے ن لیگ کی حکومت کی جانب سے پچھلے کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے تنگ آکر عوام نے کئی بار عدالت سے اس کا نوٹس لینے کی درخواست کی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چند عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں پر اثر انداز ہو کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: آرمی چیف
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں