چند عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں پر اثر انداز ہو کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: آرمی چیف

چند عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں پر اثر انداز ہو کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: آرمی چیف
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، فوٹو بشکریہ فیس بک

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چند عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں پر اثر انداز ہو کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں کے باعث ملک میں دیر پا امن قائم ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حدود میں رہنا چاہیے، کراسنگ پوائنٹ سے آمدو رفت و اقتصادی سرگرمیاں ممکن ہوں گی، باڑ سے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو روکا جاسکے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بنا کر چھوڑیں گے: شہباز شریف
 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ بہتری کیلئے بھر پور تعاون کر رہے ہیں، تعلیم، صحت، پانی، بجلی اور انفراسٹرکچر میں تعاون کریں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ بلوچستان کسی مخصوص کوٹے یا پیکج پر انحصار کرے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا خوشحال بلوچستان کیلئے ملکر کام کرنے پر پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف کی سروسز ہسپتا ل آمد،احسن اقبال کی عیادت کی
 آرمی چیف نے کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کا بھی افتتاح کر دیا، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ گزشتہ پانچ سال سے رکا ہوا تھا، سیف سٹی پراجیکٹ سے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی، سیف سٹی پراجیکٹ سے کوئٹہ مزید محفوظ ہوگا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے تصادم اور نفرت کی طرف لے جانے والوں سے بچنے کو کہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو مسترد کر دیا۔ آرمی چیف کی قبائلی عمائدین اور مقامی افراد سے ملاقات، سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں