لاہور: سمارٹ فونز کے معروف ترین میسنجر واٹس ایپ میں ان دنوں ”بلیک ڈاٹ “ پر مشتمل ایک ایسا میسجز گردش کر رہا ہے کہ جس کو چھونے پر آپ کا فون خراب ہو سکتا ہے۔ اس بگ ”ٹیکسٹ بم“ کا نام دیا گیا ہے جسے چھونے سے فون کا سسٹم ہینگ ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق اس پیغام کو فاورڈ میسج کی شکل میں پھیلایا جا رہا ہے۔اس فاورڈ میسج میں بھی صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس میسج کو چھوا تو آپ کا وٹس ایپ ہینگ ہو سکتا ہے۔ہینگ ہونے کی صورت میں موبائل کو ری سٹارٹ کر کے ہی نارمل حالت میں لایا جا سکتا ہے۔
اس میسج کو ایچ ٹی ایم ایل میں دیکھا گیا تو پتا چلا کہ ایپ کو ہینگ کرنے کی ذمہ دار بم کے اوپر موجود خالی جگہ ہے۔ یہ جگہ دائیں سے بائیں مارک RLM پر مشتمل ہے۔ یہ ایسا حرف ہے جو کہ بائیں سے دائیں LRM اور دائیں سے بائیں RLM لکھائی کے درمیان تبدیلی کو شناخت کرتا ہے۔ چونکہ واٹس اپ صرف LRM مارک کو استعمال کرتا ہے۔ اس لیے حرف کی غلط سمت میں ڈائریکشن سے وٹس ایپ ہینگ ہوتا ہے۔وٹس ایپ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔