اسلام آباد: حکومت نے رمضان المبارک کے لیے عوام کو خوشخبری دینے کا فیصلہ کیا ہےاور رمضان المبارک کے دوران روز مرہ اشیا کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے صرف یوٹیلٹی سٹور کی اشیا پر سبسڈی دی جائے گی ، ان اشیا کی تعداد ایک ہزار کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
سستی اشیاء میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن،کوکنگ آئل شامل ہیں جب کہ دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات بھی سستی قیمت پردستیاب ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورزکے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔