نوازشریف کی سروسز ہسپتا ل آمد،احسن اقبال کی عیادت کی

05:27 PM, 8 May, 2018

لاہور : قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف وزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔ نوازشریف نے احسن قبال کی جلد صحتیابی کی خواہش کااظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف وزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے لاہور میں سروسز ہسپتال میں پہنچے۔ جہاں نوازشریف کو ڈاکٹرز کی ٹیم نے احسن اقبال کے علاج سے متعلق بریفنگ دی۔ہسپتال انتظامیہ نے احسن اقبال کوپرائیویٹ کمرے میں منتقل کردیا ہے نجی کمرے کو ہی آئی سی یو کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کوپرائیویٹ کمرے میں انفیکشن سے بچانے کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔ احسن اقبال سے عابد شیرعلی اور پیپلزپارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے بھی ملاقات کرکے عیادت کی۔
واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرعوامی جلسے شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں ملزم عابد حسین نے فائرنگ کردی۔تاہم وہاں موجود سکیورٹی اہلکارو ں نے ملزم کو پکڑ کرحراست میں لے لیا۔جبکہ احسن اقبال کوفوری ہسپتال منتقل کیا گیااور طبی امدادکے بعدلاہور سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔جہاں پرڈاکٹرز کی ٹیم نے احسن اقبال کا مکمل معائنہ کرنے بعد آپریشن کیا۔احسن اقبال کامیاب آپریشن کے بعد ابھی سروسز ہسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں۔ حکومتی عہدیدران کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال اب خیریت سے ہیں۔

مزیدخبریں