اداکارہ سونم کپور بزنس مین آنند آہوجا کی ہوگئیں

01:28 PM, 8 May, 2018

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جبکہ تقریب میں بالی ووڈ شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار عمران اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سے جاری بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور اپنے دیرینہ دوست اور دہلی کے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور دونوں کی رسومات ممبئی میں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:صباءقمر ہالی ووڈ میں کام کر نے کیلئے تیاریوں میں مصروف

شادی کی تقریبات باندرا میں واقع کویتا سنگھ کے بنگلے میں کی گئیں اورا س موقع پر سونم کپور نے روایتی دلہنوں والا سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جس میں وہ کافی پرکشش اور خوبصورت دکھائی دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اسکینڈلزسے دل برداشتہ ہو کرپاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ، میرا

سونم کپور کے ہونیوالے شوہر آنند آہوجا نے اس وقت راجاﺅں کی طرز کا لباس پہنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میرے سٹاف کو کویتی ایئرپورٹ پر ’بھارتی کتے‘ کہا گیا:عدنان سمیع کا دعویٰ

شادی کی تقریبات کی  تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آگئی ہیں جبکہ بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے سونم کپور اور آنند آہوجا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ،فلم انڈسٹری کی کئی شخصیات نے بھی شرکت کرکے شادی کی تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں