نجران : حوثیوں باغیو ں نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل پر سے حملہ کردیا جبکہ سعودی دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کا پہلا بیان سامنے آگیا
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں نے یمن کی حدود سے ایک بیلسٹک میزائل نجران کی جانب فائر کیا تھا مگر اس کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق حوثی اس شہر پر اب تک دس ہزار سے زیادہ راکٹ حملے کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، جلاؤ گھیراؤ
وہ جان بوجھ کر شہریوں اور آباد علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر سعودی عرب کی شاہی فضائیہ حوثیوں کے ان تمام حملوں کو ناکارہ بنا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کارکنوں کا عامر لیاقت پر حملہ،تھانے کے اندر کپڑے پھاڑ دیے
خیال رہے کہ حوثی شیعہ باغی ستمبر 2014 ء میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب لا تعداد میزائل داغ چکے ہیں جبکہ سعودی دفاعی نظام کئی مرتبہ ان میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرچکا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں