وزیراعظم کی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

11:30 AM, 8 May, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکام کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کو ملک میں بجلی کے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جب کہ اس دوران رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اس دوران کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں