چمن میں لیویز کی کارروائی، کراچی کی رہائشی لڑکی بازیاب، والد گرفتار

10:46 AM, 8 May, 2018

چمن: صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کی رہائشی ایک لڑکی کو بازیاب کر کے اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔

لڑکی نے الزام لگایا کہ والد اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض اسے فروخت کیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شیلا باغ میں کارروائی کر کے ایک لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ نے زرداری کو فائدہ پہنچایا لیکن وہ اس لائق نہیں، خواجہ آصف

لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہے۔ والد اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض اسے 65 سالہ شخص کو فروخت کیا تھا۔

لڑکی نے بتایا کہ اس کے والد پہلے اسے کوئٹہ اور پھر شیلا باغ لے کر آئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جس شخص نے لڑکی کو خریدا اُس کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں