جدہ: محکمہ ٹریفک کے ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا شہری اچانک ٹریفک پولیس کے دفتر پہنچ گیا

10:39 AM, 8 May, 2018

جدہ:سعودی عرب کے اہم اور ثقافتی شہر  جدہ کے محکمہ ٹریفک کے افسران سعودی شہری عامر الشہری کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے اپنے سامنے کھڑا پاکر حیرت زدہ رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں :- ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کالعدم،سمیر ا ملک بطور چیئرپرسن عہدے سے فارغ

تفسیلات کے مطابق  جدہ کے محکمہ ٹریفک پولیس نے جب ایک شہری جس کا نام عامر الشہری بتا یا جاتاہے کا تجدید لائسنس کے لیے ریکارڈ چیک کیا تو ریکارڈ  کے مطابق وہ عرصہ قبل مر چکا تھا ۔افسرا ن کی حیرت دیکھ کر الشہری نے پریشانی کے عالم میں دریافت کیا کہ آخر آپ مجھے اپنے سامنے پاکر حیرت زدہ کیوں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں :- ’بہادر‘ بھارت آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے ڈر گیا

یہ سن کر محکمہ شہری کے اہلکار نے دریافت کیا سچ بتاﺅ کہ قومی شناختی کارڈ میں جس انسان کی تصویر چسپاں ہے وہ تم ہی ہو؟ شہری کا جواب اثبات میں سن کر اہلکار نے کہا کہ ہمارا سسٹم بتا رہا ہے کہ آپ وفات پا چکے ہیں۔ لائسنس کی تجدید اس وقت تک نہیں کی جاسکتی تاوقتیکہ کہ آپ اپنے زندہ ہونے کا دستاویزی ثبوت نہ پیش کردیں۔

یہ بھی پڑھیں :- ن لیگ نے زرداری کو فائدہ پہنچایا لیکن وہ اس لائق نہیں، خواجہ آصف

عامر الشہری کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے محکمہ ٹریفک کے چکر لگا رہا ہے ۔ احوال مدنیہ سے اپنے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرچکا ہے علاوہ ازیں یہ بھی باور کراچکا ہے کہ ابشر پر وہ اب تک زندہ موجود ہے اگر کوئی مر جاتا ہے تو ایسی صورت میں ابشر کا اکاﺅنٹ خودکار نظام کے تحت بند ہوجاتا ہے۔ الشہری نے بتایا کہ جدہ محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے اصلاح حال کیلئے اس کی فائل ریاض بھیج دی ہے۔

مزیدخبریں