اسلام آباد:ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کو کالعدم قرار ددیدیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے حکم پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کا پہلا بیان سامنے آگیا
تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن ضلع کونسل خوشاب سمیر املک کیخلاف درخواست مخالف امیدوار امیر حیدر نے دی تھی ،جسٹس گلزار احمد نے فیصلہ پڑھ کر سنایا،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے دیا اورالیکشن کمیشن کو جلدازجلددوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے زرداری کو فائدہ پہنچایا لیکن وہ اس لائق نہیں، خواجہ آصف
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز لیگ کی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کیا تھا ۔سمیرا ملک نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، جلاؤ گھیراؤ
یاد رہے الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا جس پر سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔ سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن میں اپنی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سردار کامل عمر، سردار عاقل عمر اور سردار عادل عمر کی ن لیگ میں شمولیت
سمیرا ملک ضلع کونسل خوشاب سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئی تھیں۔سمیرا ملک کی ضلع کونسل چیئر پرسن دوبارہ بحالی کے فیصلے کو مخالف امیدوار امیر حیدر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا جس کا فیصلہ سنایا گیا اور سمیر ا ملک کو ایک مرتبہ پھر عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں