سونم کپو ر کی شادی ، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

12:06 AM, 8 May, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ مہندی تقریب کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کل آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ تاہم اداکارہ نے اپنی مہندی میں پنک رنگ اورگرے کا انارکلی لباس پہنا جس میں وہ نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔


اداکارہ کی مہندی میں بالی ووڈ کے بہت سے ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں جھانوی کپور، ارجن کپور، کرن جوہر شامل ہیں۔



مزیدخبریں