لاہور میں میٹرو بس ، اورنج ٹرین کے بعد پرپل ٹرین لانے کا بھی فیصلہ

11:19 PM, 8 May, 2017

لاہور : لاہور میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد پرپل ٹرین لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعلٰی پنجاب چینی حکام سے مذاکرا ت کے لیے آئندہ ہفتہ چین جائیں گے. پرپل ٹرین مکمل طور پر زیر زمین ہو گی جو چینی کمپنیاں بنائیں گی .

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد پرپل ٹرین لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعلٰی پنجاب چینی حکام سے مذاکرا ت کے لیے آئندہ ہفتہ چین جائیں گے پرپل ٹرین مکمل طور پر زیر زمین ہو گی جو چینی کمپنیاں بنائیں گی.وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پرپل ٹرین کے سرمایہ کےلیے ایگزام بینک سے بات کریں گے.وہ 12 مئی کو وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ چین جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب چین میں ایک ہفتہ قیام کے دوران مختلف شعبوں کے لیے معاہدے بھی کریں گے.



مزیدخبریں