ایرانی شہری کو لیونل میسی کا ہمشکل ہونا مہنگا پڑگیا

تہران: ایران میں مایہ ناز فٹ بالر لیونل میسی کا ہمشکل مداح سٹار بن گیام، لیکن مشہور ہونا اس کے مہنگا ثابت ہوا اور نوجوان کو ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے پر پولیس نے پکڑ لیا۔

11:13 PM, 8 May, 2017

تہران: ایران میں مایہ ناز فٹ بالر لیونل میسی کا ہمشکل مداح سٹار بن گیا، لیکن مشہور ہونا اس کے لئے  مہنگا ثابت ہوا اور نوجوان کو ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے پر پولیس نے پکڑ لیا۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق ایران کے مغربہ شہر حمدان میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر رضا پرستش کے ساتھ سیلفی بنوانے کیلئے لوگوں کا ہجوم امڈ آیا اور پولیس کو ہنگامی صورتحال اور بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانا مشکل ہو گیا اور اس پر قابو پانے کیلئے انہیں کچھ دیر کیلئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔تاہم بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

ایرانی نوجوان کے معروف فٹبالر لیونل میسی کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی شکل بھی اپنے پسندیدہ فٹبالر سے ملتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنے بال اور داڑھی کا اسٹائل بھی ویسا ہی رکھا ہے جیسے آج کل میسی نے اپنایا ہوا ہے اور وہ بارسلونا کی 10 نمبر کی جرسی بھی پہنے رکھتے ہیں۔نوجوان نے اپنے ہیرو ”لیونل میسی“ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فٹبال بہت پسند ہے تاہم انہوں نے کبھی بڑی سطح پر یہ گیم نہیں کھیلا۔

مزیدخبریں