میں اپنی عمر کے حساب سے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، سنیل شیٹھی

میں اپنی عمر کے حساب سے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، سنیل شیٹھی

09:16 PM, 8 May, 2017

ممبئی: گزشتہ 25 سال سے مختلف کردارادا کرنے والے  55 سالہ سنیل شیٹھی کا کہنا ہے  کہ ہر عمر کا اپنا مزہ اور وقت ہوتا ہے، اب وہ عمر کے اس حصے میں ہیں، جہاں وہ ایک اچھا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں نا کہ ناچنے گانے والے۔

سنیل شیٹھی کا مزید  کہنا تھا  کہ وہ ایک والد کا کردار ادا کرنے زیادہ خوشی محسوس کریں گے نا کہ اوچھے کردار۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جب وہ بالی ووڈ میں آئے تو شادی شدہ تھے، اب وہ 24 سالہ بچوں کے والد ہیں، اور انہوں نے یہ باتیں کبھی نہیں چھپائیں۔

سنیل شیٹھی کے مطابق انہیں اب بھی کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہے، مگر وہ عمر کے حساب سے مطابقت نہ رکھنے والے کردار ادا نہیں کرنا چاہتے۔

ماضی میں ایکشن کرداروں میں نظر آنے والے سنیل شیٹھی گزشتہ 3 سال سے بڑی اسکرین پر نہیں آئے، تاہم اب وہ ایک ٹی وی سیریل کے ذریعے واپس آنے کو تیار ہیں۔

اس کے لیے علاوہ سنیل شیٹھی اگست میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ری لوڈڈ‘ میں سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنانڈس کے ساتھ نظر آئیں گے، اس فلم کی ہدایات کرشنا ڈی کے اور راج ندیمورو نے دی ہیں۔

مزیدخبریں