کراچی: پیر کو انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں کمی کارحجان دیکھا گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.83روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہوکر104.88روپے پرآگئی, اسی طرح10پیسے کی کمی نمایاں کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید105.60روپے سے گھٹ کر105.50روپے اورقیمت فروخت105.80روپے سے گھٹ کر105.70روپے ہوگئی ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں40پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید115.50روپے سے کم ہوکر115.10روپے اورقیمت فروخت117روپے سے کم ہو کر116.60روپے پرآگئی اسی طرح25پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید136.50روپے سے گھٹ کر136.25روپے اورقیمت فروخت138روپے سے گھٹ کر137.75روپے ہوگئی ۔