نیویارک: بین الاقوامی ماہرین نے گن پن کے علاج سے متعلق حیرت انگیز دعویٰ کر دیا جس کے مطابق بہت جلد ایک کریم یا روغن تیار ہو جائے گا جو گنجن پن اور بالوں کو سفید ہونے سے روک سکے گا۔
یہ دعویٰ امریکا کے یو ٹی ساو¿تھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔یہ تحقیق درحقیقت کینسر کی رسولیوں کی تشکیل کے حوالے سے تھی مگر محققین نے حادثاتی طور پر وہ خلیات دریافت کرلیے جو بال بنانے اور انہیں سفید کرنے کا باعث بنتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ کام یہ جاننے کے لیے تھا کہ کچھ مخصوص اقسام کی رسولیاں کیسے بنتی ہیں، مگر ہم نے جانا کہ بال کس طرح سفید ہوتے ہیں اور ان خلیات کی دریافت کی جو کہ بالوں کی نشوونما بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معلومات کے ساتھ ہمیں توقع ہے کہ مستقبل میں ایسا طریقہ کار تشکیل دیا جاسکے گا جو کہ گنج پن کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکے گا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ KROX20 نامی پروٹین جو کہ عام طور پر اعصاب کی نشوونما سے متعلق سمجھا جاتا ہے، جلدی خلیات میں تبدیلی لاتا ہے جو کہ بالوں کی افزائش کا باعث بنتا ہے۔
تحقیق کے دوران جب چوہوں میں ایس سی ایف کو جینز سے خارج کیا گیا تو بال سفید ہوگئے، جبکہ KROX20 کو نکالنے کے بعد بالوں کی افزائش رک گئی اور چوہے گنجے ہوگئے۔اب محققین اس حوالے سے مزید تحقیق کرکے دریافت کرنے کی کوشش کریں گے کہ یہ دونوں عوامل کس طرح عمر بڑھنے سے اپنے افعال سست یا رک جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں بال سفید یا گنج پن نمایاں ہوجاتا ہے۔یہ تحقیق جریدے جینز اینڈ ڈویلپمنٹ میں شائع ہوئی۔