نئی دہلی: مشہور بالی ووڈ فلم ”عاشقی 2“ سے کامیابی حاصل کرنے والی مایہ ناز اداکارہ شردھا کپور ایک مرتبہ پھر اپنی آئندہ فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ میں گلوکاری کرتی نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہدایت کار موہت سوری کی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ میں گلوکار اریجیت سنگھ کا کانا ”پھر بھی تم کو چاہوں گا‘ ‘کے فیمیل ورژن ’ پھر بھی تم کو چاہوں گی‘ کو شردھا اپنی آواز میں پیش کریں گی۔اریجیت سنگھ کی یہ گانا یو ٹیوب پر 2.7 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ شردھا کی گلوکاری کا سفر موہت سوری کی فلم ’ایک ویلن‘ سے شروع ہوا تھا جس میں انہوں نے ’تیری گلیاں‘ نغمہ سے ناظرین کو مسحور کردیا تھا۔
فلم ہدایت کار کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب شردھا سے ’پھر بھی تم کو چاہوں گا‘ کا فیمیل ورڑن گانے کے لئے کہا تو وہ فوراً تیار ہوگئیں حالانکہ انہوں نے جب فلم ایک ویلن کا نغمہ ’تیری گلیاں‘ گایا تو وہ کافی جھجھک رہی تھیں اس دوران مجھے انہیں کافی ترغیب دینی پڑی تھی۔واضح رہے کہ ’ہاف گرل فرینڈ‘ 19 مئی کو ریلیز ہوگی جس میں شردھا کے ساتھ ارجن کپور اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
شردھا کپور”ہاف گرل فرینڈ“ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی
نئی دہلی: مشہور بالی ووڈ فلم ”عاشقی 2“ سے کامیابی حاصل کرنے والی مایہ ناز اداکارہ شردھا کپور ایک مرتبہ پھر اپنی آئندہ فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ میں گلوکاری کرتی نظر آئیں گی۔
06:22 PM, 8 May, 2017