پشاور: خواتین ارکان کے بارے نازیبا الفاظ پر پی ٹی آئی کے شاہ فرمان کو بالآخر معافی مانگنا پڑ گئی۔ صوبائی وزیر نے اسمبلی کے فلور پر ہی معافی مانگتے ہوئے اپوزیشن خواتین ارکان بارے کہے الفاظ بھی واپس لے لئے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انکے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت کرتے ہیں۔
Unacceptable for legislator to insult any woman. Goes ag our religion & culture. Apology has come. If it happens again action will be taken
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2017
واضح رہے شاہ فرمان کی اس حرکت پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواتین اراکین اسمبلی سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر دوبارہ ایسی غلطی ہوئی تو سخت کارروائی ہو گی۔ کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا کرنا ہمارے مذہب اور ہماری ثقافت دونوں کے خلاف ہے۔
یاد رہے شاہ فرمان نے اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی کو نازیبا الفاظ سے پکارا تھا ،جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں