راولاکوٹ : صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام امن سلامتی ، ہم آہنگی اور ترقی کے نقیب بنیں گے ۔ ہم بحیثیت قوم ابھی اپنی منزل تک نہیں پہنچے ۔ ہمارے سیاسی قائدین ، سول سو سائتی ، اساتذہ اور طلباء پر دوہر ی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنا اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی غلامی کے چنگل سے آزاد کروانا کشمیری تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں۔ کشمیری قوم بحیثیت مجموعی پاکستان کی شکر گزار ہے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جس نے گونا گوں مشکلات کے باوجود ہر سطح پر کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دیا ۔ اور آج بھی ہماری تحریک آزادی کا بشتان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں بنجونسہ ویلی پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر سردار حبیب خان اور کرنل نصیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دونوں کے لیے فاتحہ خوانی کرائی ۔ سردار مسعود خان نے مسٹر ایم آر خان اور جنرل رحیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی پاکستان اور کشمیر کی بڑی اور منفرد شخصیات ہیں۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ میری کشمیر ایجوکیشن فائونڈیشن کے ساتھ وابستگی دیرینہ ہے ۔ میں اس کا چیئرمین بھی رہ چکا ہوں ۔ میں چیئرمین ظفر قادر کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کے ای ایف کا دائرہ وسیع کیا اور مزید ادارے قائم کرنے کے متمنی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر نے ظفر قادر کی جانب سے آزاد کشمیر کے ہر ضلع کے دو سکولوں کو جدید طریقہ تعلیم سے امنگ کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ۔ جس میں طلباء کو ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد ، کراچی یا لندن بیٹھ کر اساتذہ پڑھا سکیں گے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ تعلیم ترقی اور خوشحالی کا زینہ ہے ۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور پسماندہ ممالک میں واحد فرق تعلیم ہی ہے ۔ آزاد کشمیر کی حکومت ترقی ، خوشحالی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔