'عمران- جہانگیر نااہلی کیس، صرف فرضی باتوں پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے'

02:31 PM, 8 May, 2017

اسلام آباد: عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی ۔ نون لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف مزید دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیں۔ چیف جسٹس جسٹس  ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ٹیکس سے بچنا غیر قانونی نہیں بلکہ ٹیکس چوری کرنا غیر قانونی کام ہے۔ محض قیاس آرائیوں پر کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتے۔

حینف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیئے کہ عمران خان عام آدمی نہیں ہیں رقم جمائما نے دی تو ثابت بھی کریں۔ عدالت جمائما کے نام پر اکاونٹ کی تفضیلات منگوائے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اعتراضات اٹھاتے وقت سنجیدگی کا معیار بڑھانا ہو گا جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عمران خان کی جانب سے 12 سال کمپنی زندہ رکھنے کی بدنیتی کیسے ثابت کرینگے۔

اکرم شیخ نے مزید کہا کہ عمران خان نے نیازی سروسز لمیٹڈ آف شور کمپنی اثاثوں میں کبھی ظاہر نہیں کی۔ دیکھنا ہو گا کہ نیازی سروسز سونے کے انڈے تو نہیں دے رہی۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل سے آف شور کمپنی کے ڈھانچے کی تفصیلات طلب کر لیں جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں