برلن:جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے اسرائیل کا اپنا پہلا دورہ باقاعدہ شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جرمنی نے ماضی میں ناقابل ادراک غلطی کی ہے۔جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے ہولوکاسٹ میوزیمیاد واشیم کا دورہ کیا۔ یاد واشیم میں قیام کے دوران انہوں نے میوزیم دیکھا اور دوسری عالمی جنگ کے دور میں ہلاک کیے جانے والے یہودیوں کی یاد میں قائم یادگار پر پھول چڑھائے۔
وہاں پر رکھی ہوئی مہمانوں کی کتاب میں شٹائن مائر نے لکھا، ہم جرمنوں نے اپنے اوپر ناقابل یقین بوجھ لاد لیا ۔ایک مختصر بیان میں شٹائن مائر کا کہنا تھا کہ اپنے ماضی کی وجہ سے جرمنی اسرائیل کا ساتھ دینے کے اپنے عزم پر مضبوطی سے قائم ہے اور ایک مشترکہ مستقبل کے لیے کام کر رہا ہے۔ شٹائن مائر فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرنے راملہ بھی جائیں گے۔
جرمنی نے ماضی میں ناقابل ادراک غلطی کی ہے، جرمن صدر
02:26 PM, 8 May, 2017