پارٹی اور عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں: تحریک انصاف

02:23 PM, 8 May, 2017

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میڈیا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو شدید کا نشانہ بنایا۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہماری پارٹی کو اوورسیز پاکستانی فنڈز دیتے ہیں اس پر کیوں اعتراض لگایا جا رہا ہے اور اس وقت پورا پاکستان ہی تارکین وطن چلا رہے ہیں۔

 کہتے ہیں عمران خان باہر سے پیسہ کما کر پاکستان لیکر آئے ہیں اور بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ اب تحریک انصاف اور اس کے سربراہ پر غیر سنجیدہ الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فنڈز کہاں سے آتے ہیں یہ بھی عوام کو معلوم ہونا چاہیئے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا ڈان لیکس پر رپورٹ دبانے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈان لیکس کی رپورٹ کو جلد منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ن لیگ اب پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کے لئے مخالفین پر کیس کر رہی ہے اور مجھے 10 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں