اسلام آباد: جے آئی ٹی اِن ایکشن ہو گئی اور پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے پہلا باقاعدہ اجلاس آج ہوا۔ ایف آئی اے کے اڈیشنل ڈی جی واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے پاناما کیس کے مکمل ریکارڈ کا جائزہ لیا جبکہ ٹیم نے تحقیقات کا طریقہ کار بھی طے کر لیا۔
جوڈیشل اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس میں جے آئی ٹی کو سیکورٹی کی فراہمی کے حوالے سے بھی بر بھی یفنگ دی گئی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کے دوران مختلف زاویوں پر مبنی سوالات اور متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کرنے کیلئے لائحہ عمل بھی تیار کر لیا۔
واضح رہے پاناما کیس کی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ایف آئی اے کے واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی نے 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کریں گے۔
یاد رہے پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سناتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا اور اس ٹیم کی تشکیل کے لیے 6 اداروں سے نام طلب کیے تھے اور قرار دیا تھا کہ عدالت ناموں کا جائزہ لے کر خود جے آئی ٹی تشكیل دے گی جو 15 روز بعد اپنی عبوری رپورٹ عدالت میں پیش كرے گی جب كہ 60 روز میں تحقیقات مکمل کر کے اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے جمع کرائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں