مجھے دوست قتل کردینگے،مائیکل جیکسن کاخط منظرعام پرآگیا

01:44 PM, 8 May, 2017

نیویارک: پاپ سنگر نے اپنے خط میں پہلے ہی اپنی موت کا خدشہ ظاہر کردیا تھا۔ مائیکل جیکسن کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مجھے میرے دوست قتل کردیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی پر جاری رپورٹس کے مطابق لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن کا موت سے قبل لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ہے، خط منظر عام پر آتے ہی معاملہ پھر عالمی میڈیا میں زیرِ بحث آگیا، مائیکل جیکسن کی موت کیسے ہوئی؟؟

میڈیا کی جانب سے سوالات کھڑے کردیئے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاپ سنگر نے اپنے خط میں پہلے ہی اپنی موت کا خدشہ ظاہر کردیا تھا۔ مائیکل جیکسن کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مجھے میرے دوست قتل کردیں گے۔ مائیکل جیکسن نے یہ خط جرمن بزنس مین دوست مائیکل جیکب شاگن کو لکھا تھا۔

خط کے متن میں لکھا ہے کہ "مجھے ڈر لگ رہا ہے، وہ مجھے قتل کردیں گے"۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن نے قتل سے کچھ دن قبل یہ خط لکھا تھا، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آنجہانی گلوکار کی انیس سالہ بیٹی نے کچھ روز قبل ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مائیکل جیکسن کو قتل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں