عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے جمشید دستی کا انوکھا انداز

01:42 PM, 8 May, 2017

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ سے ممبرقومی اسمبلی جمشیددستی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے والد ممبر قومی اسمبلی نور ربانی کھر کے حلقے سنانواں میں پہنچ گئے اور حلقے کی عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے موچی کیساتھ بیٹھ گئے اور شہریوں کے جوتے صاف کرنے شروع کر دئیے۔

اس موقع پر موجود حلقے کی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ ممبر قومی اسمبلی ہونے کے باوجود محنت مزدوری بھی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حلقے کے مقامی ممبر قومی اسمبلی حلقے کے غریب عوام کی جوتی پالش کریں تو وہ ان کے مدمقابل الیکشن نہیں لڑیں گے۔

جمشید دستی نے کہا میری دعا ہے کہ کہ قوم جاگتی رہے اور اپنے حق کے لئے آواز بھی بلند کرتی رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں