گیراج سے مرد اور عورت کی لاش ملنے کا معاملہ، قریبی شخص کے ملوث ہونے کا امکان

01:22 PM, 8 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی : محمود آباد میں گیراج سے مرد اور عورت کی لاش ملنے کے معاملہ پر پولیس کو شبہ ہے کہ دوہرے قتل میں کوئی قریبی شخص ملوث ہے۔ پولیس نے مقتولین اور انکے قریبی افراد کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس گاڑی سے لاشیں ملیں اس پر موجود فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد میں گیراج سے مرد اور عورت کی لاش  ملی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کو شبہ ہے کہ دوہرے قتل میں کوئی قریبی شخص ملوث ہے،پولیس نے مقتولین اور انکے قریبی افراد کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔جس گاڑی سے لاشیں ملیں اس پر موجود فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لئے گئے ۔ پو،لیس کے مطابق شبہ ہے کہ قتل کہیں اور ہوا اور لاشیں گاڑی میں ڈال کر گیراج میں کھڑی کی گئی، مقتولہ عیدالنسا کی دوست کابیان پولیس نے ریکارڈ کرلیا،عیدالنسا نے راشد کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ اسکاکزن ہے،عیدالنسا اور راشد پہلے بھی باہر ساتھ جاتے رہتے تھے۔ عید النسا کے شوہر کے علاوہ بچوں کا بھی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ایس آئی او محمود آباد کے مطابق باریک بینی سے کی جانے والی تحقیقات سے جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

مزیدخبریں