لیٹویا: معمر شخص نے اپنی پرانی کار کا زنگ اتارنے کے لیے کوکاکولا کی دو چار بوتلیں نہیں بلکہ 6000ہزار بوتلوں کا استعمال کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق لٹویا کے رہائشی معمر شخص کی کار کو زنگ لگ گیا ۔ جس کو اتارنے کے لیے اس نے کسی دوست سے پوچھا تو اسے معلوم ہو ا کہ سب سے آسان طریقہ کوکاکولا کے مشروب سے صاف کیا جائے ۔موصوف نے ایک گڑھا کھود کر اس میںکوکا کولا کی2لٹر کی 6000بوتلیں (12000) لٹر مشروب کو گڑھے میں ڈال دیا۔
معمر شخص شیڈر کا کہناہے کہ اسے سارے تجربے کو کرنے میں 8700ڈالر (911977) روپے صرف کیئے ۔شیڈر نے اس مقصد کے لیے کار کو اس گڑھے میں اتارنا چاہا مگر آخری لمحے تیز رفتاری کے باعث کار سیدھی گڑھے کی دیوار کے ساتھ جا ٹکرائی جس سے شیڈر کو مزید نقصان برداشت کرنا پڑا ۔جبکہ رسٹ بھی دور نہ ہو سکا ۔
جس کی مرمت کے لیے شیڈر کو مزید رقم خرچ کرنا پڑی ۔شیڈر نے اس سارے واقعہ کی ویڈیو بنائی ہے جس اب تک انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔
معمر شخص نے زنگ اتارنے کے لیے اپنی کار 12000لِٹر مشروب میں ڈبو دی
01:18 PM, 8 May, 2017