مسقط: اومان میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ نجی کمپنی کی جانب سے مسقط میں نئی ٹیکسی سروس فراہم کی جارہی ہے ۔جس میں ایک نہیں بلکہ چار مسافر ٹیکسی شیئر کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسی سروس نے ”ہو م ٹو ورک “ سروس کا آغاز کیا ہے ۔اس نئی سروس سے اب ایک مسافر کو اکیلے ہی ٹیکسی میں کرایہ نہیں بھرنا پڑے گا بلکہ وہ دوسرے مسافروں کے ساتھ کرایہ شیئر کر سکے گا۔اب مسافر سے صرف اس کا کرایہ لیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے فراہم کیے جانے والے کرائے ناموں کی فہرست کچھ اس طرح ہے ۔ ایک مہینے کی سروسز حاصل کرنے والوں کو 15کلومیڑتک کے سفر کا کرایہ 60عمانی ریال ، 15سے 25کلومیٹر تک کا کرایہ 90عمانی ریال ، 25سے35تک کا کرایہ 120عمانی ریال ،35سے 45عمانی ریال تک 180ریال کرایہ فی سواری وصول کیا جائے گا۔
کمپنی نے اس مقصد کے لیے فی الوقت 75ٹیکسیوں سے سروس شروع کی ہے ۔
اومان میں غیر ملکی شہری اب ”ٹیکسی شیئرنگ “ کی سہولت حاصل کر سکیں گے
12:19 PM, 8 May, 2017